امریکہ اور فرانس کی ’رینسم ویئر‘اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا

0
image:huntSource

واشنگٹن : (اسپوتنک) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے فرانسیسی قومی سلامتی کے مشیر ایمانوئل بون کے ساتھ خطرناک سائبر سرگرمی’رینسم ویئر‘اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہارن نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ’’آج قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مشترکہ عالمی پالیسی کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے فرانسیسی قومی سلامتی کے مشیر ایمانوئل بون سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔دونوں نے’رینسم ویئر‘جیسی خطرناک سائبر سرگرمی اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سلیوان اور ایمانوئل بون نے آئندہ شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیان کے مطابق،سلیوان اور بون نے کووڈ ۔19 ویکسین تک عالمی سطح پر رسائی پر ہم آہنگی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالم کاری سے پیدا ٹیکس چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بات چیت کی بھی حمایت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS