پرینکا نے ویکسینیشن کو ’چوپٹ راجہ کی اندھیر پالیسی‘قرار دیا

0
image:newindianexpress.com

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو ملک بھر میں ویکسین کی کمی کی وجہ سے ویکسی نیشن کے مسئلے پرحکومت پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقاقئ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اصل صورتحال یہ ’چوپٹ راجا کی اندھیر پالیسی‘کی طرح ہے۔
پرینکا گاندھی نے مئی کے مہینے میں ملک کی ویکسین کی گنجائش کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا ’’مئی – ویکسین کی پیداواری صلاحیت – 8.5 کروڑ
ویکسین کی پیداوار – 7.94 کروڑ
ویکسین لگائی گئی — 6.1 کروڑ ۔‘‘
جون کے لئے حکومتی دعوے کی تفصیلات دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے سرکار سے سوال کیا
’’جون – حکومت کا دعویٰ 12 کروڑ ٹیکے آئیں گے۔ کہاں سے ؟ کیا دونوں ویکسین کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے؟ ویکسین کا بجٹ 35000 کروڑ کہاں خرچ ہوا؟ اندھیرویکسین پالیسی ، چوپٹ راجہ‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS