عالمی نمبردوکھلاڑی اوساکا دماغی صحت کی تشویش کاحوالہ دیتے ہوئے فرنچ اوپن سے دستبردار

0

پیرس, (یواین آئی) عالمی نمبردوکھلاڑی اورموجودہ آسٹرلین اوپن چیمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا دماغی صحت کی تشویش کاحوالہ دیتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلیم فرنچ اوپن سے ہٹ گئی ہیں۔ اوساکا نے پیر کے روز سوشل میڈیا پریہ اطلاع دی.
فرنچ اوپن شروع ہونے سے پہلے اوساکا نے کہہ دیا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران دومیچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ اس کا کھلاڑی کی ذہنی صحت پرگہرااثرپڑتا ہے۔ اوساکا نے اتوارکو اپنے پہلے دور کے میچ میں پیٹریسیا ماریہ ٹگ کو (4)6-7، 4-6 سے شکست دی تھی اور دوسرے راونڈ میں انہیں بدھ کو اینا بوگدان سے کھیلنا تھا۔
اوساکا نے سوشل میڈیا پرلکھا، یہ ایسی حالت نہیں تھی جس کامیں نے تصورکیا تھا یاجس کے بارے میں میں نے سوچا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹورنامنٹ، دیگرکھلاڑیوں اورمیرے خیرخواہوں کے لئے بہترین چیز یہی ہے کہ میں ٹورنامنٹ سے دستبردارہوجاوں تاکہ ہر کوئی پیرس میں جاری ٹینس پر اپنی توجہ دے سکے۔ میں کسی کی توجہ ختم نہیں کرناچاہتی ہوں اورمیں اس بات کوتسلیم کرتی ہوں کہ میرا یہ کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ’’سچائی یہ ہے کہ سال 2018 میں یوایس اوپن کے بعد میں نے مایوسی کے طویل دور دیکھے ہیں اور ان سے ابرنے میں مجھے کافی وقت لگاہے۔ جوکوئی مجھے جانتا ہے اسے معلوم ہے کہ میں انٹرورٹ ہوان اورجس نے مجھے ٹورنامنٹ میں دیکھا ہے اس نے توجہ دی ہوگی کہ میں زیادہ تروقت ہیڈفون لگائے رکھتی ہوں جس سے مجھے ذہنی تناو دورکرنے میں مددملتی ہے۔ حالانکہ ٹینس پریس ہمیشہ مجھ پر مہربانی کرتارہا ہے اورمیں تمام جرنلسٹوں سے خاص طورپر معافی مانگنا چاہتی ہوں جنہیں میں نے چوٹ پہنچائی ہے۔ میں فطری اسپیکر نہیں ہوں اوردنیا کی میڈیا سے بات کرنے سے قبل میں کافی بے چینی محسوس کررہی ہوں۔
اوساکا کااس اعلان کے بعد فرانس ٹینس فیڈریشن کے صدر جائلس موریٹون نے ایک بیان میں کہا، ’’ہمیں ناؤمی اوساکا کے لئے غم اورافسوس ہے۔ ناومی کا فرنچ اوپن سے ہٹنا بدقسمتی ہے ہم ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات دیتے ہیں اوراگلے سال کے ٹورنامنٹ میں ان کی واپسی کی توقع کرتے ہیں۔ ہم تمام کھلاڑیوں کی بھلائی کے لئے پرعزم ہیں اورہمارے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے تجربات میں بہتری لانے کے کی کوشش کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS