یوپی:اب صرف 11اضلاع میں کوروناکرفیو

0

لکھنو:  (یواین آئی) اترپردیش میں کورونا انفکشن کے کم ہورہے اثر کے درمیان منگل کو مزید تین اضلاع میں کورونا کرفیو میں نرمی دی گئی جس کے بعد ریاست کے کل 75اضلاع میں سے اب صرف 11اضلاع میں کورونا کرفیو کا نفاذ ہوگا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کووڈ۔19انتظام کے لئے تشکیل شدہ ٹیم۔09 کی میٹنگ میں کہا کہ کورونا انفکشن کی کم ہوتی شرح کے پیش نظر پیر کو 600ایکٹیو کیس سے کم تعداد والے 61اضلاع کو کورونا کرفیوں سے چھوٹ دی گئی تھی۔ تازہ حالات کے مطابق لکھیم پور کھیری،جونپور،اور غازی پور اضلاع میں کل ایکٹیو کیسز 600سے کم رہ گئے ہیں۔ ایسے میں اب ان اضلاع میں بھی ہفتہ میں پانچ دن صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کورونا کرفیو سے چھوٹ دی جائےگی۔ ہفتہ وار و رات کی بندی سمیت دیگر سبھی متعلقہ وصول وضوابط ان اضلاع میں نافذ ہونگے۔ اس وقت پوری ریاست میں صرف 11اضلاع بچے ہیں جہاں پر کورونا کرفیو کا نفاذ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ ہفتے میں ریاست میں ایکٹیو کیس میں 89.5فیصدی کی کمی آئی ہے۔ جبکہ موجودہ وقت میں ریکوری شرح 96.9فیصدی ہوگئی ہے۔ ایگریسیو ٹیسٹنگ کی پولیس کے بعد بھی نئے کسیز میں لگاتا رکم ہورہے ہیں۔ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں ہر دن اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 30اپریل کو ریاست میں تقریبا 03لاکھ 10ہزار 783کورونا مریض تھے جبکہ لگاتار کوششوں سے آج 32578ایکٹیو کیسز ہی رہ گئے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ اب تک 16لاکھ 69ہزار سے زیادہ مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں گذشتہ 24گھنٹوں میں 1375نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5626مریض شفایاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔ انفکشن کی شرح کم ہوکر 0.40فیصدی ہی رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کرفیو سے وابستہ وصول وضوابط پر سخت سے عمل کرایا جائے۔ رات میں بندی پر مکمل طور سے عمل ہو۔ شام چھ بجے سے ہی پولیس و مقامی انتظامیہ سرگرم ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 03لاکھ 23ہزار 795ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس دوران ریاست کے کسی بھی ضلع میں 100سے زیادہ نئے معاملے ریکارڈ نہیں کئے گئے ہیں۔یہ کافی اطمینان بخش ہے۔یوپی میں اب تک 4کروڑ97لاکھ 33ہزار 141کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS