اقوام متحدہ : (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیریش نے آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے اور مجموعی سبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عالمی شراکت کی اپیل کی ہے۔
مسٹر گتیریش نے جنوبی کوریا کے زیر اہتمام’گرین ڈیویلپمنٹ اینڈ گلوبل گولز 2030′ کے موضوع پر سربراہی اجلاس میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ اپیل کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ “اس کانفرنس کا عنوان اسی خیال کا اظہار کر رہا ہے جس کی دنیا کو اس وقت بہت ضرورت ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے،کووڈ-19 کو شکست دینے اور اقتصادی ریکوری کے لئے عالمی شراکت کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے براہ راست نمٹنے سے ہی کمزور طبقات کو اگلے بحران سے بچانے میں مدد ملے گی۔
انتونیو گتیریش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں عالمی شراکت کی اپیل کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS