دارالعلوم دیوبند آج اپنے قیام کے 155 سال مکمل، ہندوستان کا ایک قدیم اسلامی جامعہ دیوبند

0

جگتیال سے۔حافظ عابد
جگتیال:اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے ایک قصبے میں واقع ہے۔ اس جامعہ کا قیام محمد قاسم نانوتوی ، فضل الرحمن عثمانی ، سید محمد عابد اور دیگر نے آج ہی کے دن یعنی 30 مئی سن 1866 میں کیا تھا۔ محمود دیوبندی پہلے استاد تھے اور محمود حسن دیوبندی پہلے طالب علم تھے۔ اس طرح دارالعلوم دیوبند نے آج اپنے قیام کے 155 سال مکمل کرلئے ہے  دارالعلوم دیوبند محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں؛ بلکہ ایہ احیائے اسلام کی عظیم تحریک ہے، اسلام کی معتدل اور صحیح ترجمانی اس کا مطمحِ نظر ہے، اسلام کے خلاف اٹھنے والے ہر فتنہ کی سرکوبی کے لیے جدوجہد کرنااس کے مشن میں داخل ہے، فضلائے دیوبند، دارالعلوم سے صرف سند اور سرٹیفکیٹ لے کر نہیں جاتے؛ بلکہ اس سے زیادہ قیمتی اور گراں مایہ متاع لے کر جاتے ہیں، وہ نبی آخرالزماں  صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی آخری شریعت کو افراط وتفریط سے بچاکر حدِاعتدال پر باقی رکھنے، اس پر عمل کرنے اور کرانے کا جذبہ ہے، اسی سپرٹ کی وجہ سے چہاردانگ عالم میں ان کی ایک پہچان ہے، بحمداللہ! دنیا کے ہرگوشے میں پہنچ کر وہ اپنی اس ذمہ داری کو ادا کررہے ہیں، فضلائے دیوبند کی تعداد ڈیڑھ سو سال کے بعد اب تک محض پچاس ہزار کے آس پاس ہے؛ لیکن روئے زمین کا کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں وہ پہنچ نہ گئے ہوں، دنیا کا کوئی ادارہ اس باب میں ہمسری کا دعویٰ نہیں کرسکتا، اس پر ہمیں اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنا چاہیے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS