ریاستوں کو خراب وینٹی لیٹر کی سپلائی کی مکمل جانچ ہونی چاہئے: گہلوت

0
image:/indianexpress.com

جے پور: (یو این آئی) راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندر مودی کے پی ایم کیئر فنڈ سے ملے وینٹی لیٹرس کی آڈٹ کرانے کے فیصلے کو صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو خراب وینٹی لیٹر سپلائی کی مکمل جانچ اور متعلقہ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہاکہ اس بات کی مکمل جانچ ہونی چاہئے کہ کس طرح ریاستوں کو ڈیفیکٹیو وینٹی لیٹر سپلائی کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ مرکزی حکومت کی کمپنی ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ کے ذریعہ تقریباً 10کمپنیوں سے 59ہزار وینٹی لیٹر خریدے گئے، اس میں کئی ایسی کمپنیاں بھی ہیں جنہیں وینٹی لیٹر بنانے کا کسی طرح کا تجربہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ اس لئے کئی ریاستوں کو ڈیفیکٹیو وینٹی لیٹٹر تقسیم ہوگئے۔ اس وجہ سے ڈاکٹروں نے مریضوں کی زندگی کی قیمت پر بیشتر مقامات پر ان وینٹی لیٹرس کا استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ہندستانی حکومت غیرجانبدارانہ جانچ کراکر اس طرح کے ڈفیکیٹیو وینٹی لیٹر سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS