جے پور: (یو این آئی) راجستھان کے ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بحران میں جب مرکزی حکومت وقت پر ویکسین،آکسیجن اور دوائیں مہیا نہیں کرسکتی ہے، تو ایسے وقت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا کے ذریعہ عوام کے پیسوں سے بنائے جانے والے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کو درست ٹھہرانا ملک کے عوام ساتھ ظالمانہ مذاق ہے۔
ڈوٹاسرا نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی صورتحال میں جب مرکزی حکومت وقت پر ویکسین، آکسیجن اور دوائیں مہیا نہیں کرسکتی ہے تو پھر نڈا کے ذریعہ عوام کے پیسے سے بننے اولے وزیراعظم کی رہائش گاہ اور سینٹرل وسٹا پروجیکٹ باجواز بتانا ملک کے عوام کے ساتھ مذاق اور شرمناک ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نڈا نے حال ہی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دوران بھی نئی پارلیمنٹ کی ضرورت کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ نڈا نے خط میں کہا کہ عوام اس حقیقت سے حیران ہیں کہ ایک طرف کانگریس سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کی مخالفت کر رہی ہے اور دوسری طرف کانگریس کی چھتیس گڑھ حکومت کے ذریعہ نیا اسمبلی کمپلیکس تعمیر کیا جارہا ہے۔
وبائی بحران کے وقت سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کو درست ٹھہرانا ملک کے عوام کا مذاق ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS