مورینا کے کچھ دیہاتوں میں لوگوں نے مثال پیش کی

0

مورینا : ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا کے دیہی علاقوں میں عالمی وبا کورونا کے تیئں لوگوں میں بیداری دیکھنے میں آئی ہے اور انہوں نے وبا کو گاؤں میں پھیلنے سے روکنے کے لئے کسی بھی بیرونی شخص کے گاؤں میں داخل ہونے سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
ضلع میں ایسےتقریبا ایک درج گاؤں ہیں، جہاں گاؤں والوں کے داخلی راستوں پر بیریکیڈز اور ناکے لگا رکھے ہیں اوروہاں چوبیس گھنٹے بیرونی لوگوں کے داخلے پر گاؤں والے نظر رکھتے ہیں۔
گاؤں کا کوئی بھی شخص اگر کسی دوسری ریاست میں کام کر رہا ہے اور وہاں اس دوران وہاں سے گاؤں واپس آتا ہے تو اسے گاؤں میں داخلہ نہیں دیا جاتا ہے اور اس کے قیام اور کھانے کا انتظام گاؤں سے باہرکیا جاتا ہے ۔ اس کے وہاں چھ سات دن رکنے کے بعد اس میں کورونا کی کوئی علامت نہیں دکھائی دیتی ہے ، تبھی اسے گاؤں میں داخل ہونے اجازت دی جاتی ہے۔
یہاں موصول معلومات کے مطابق ضلع میں اسے ادھا درجن گاؤں جیسے نورآباد ، دعوت پورہ ، سانگولی اور نند پورہ کی انتظامیہ نے نشاندہی کی گئی ہے ،جہاں پرعالمی وبا کورونا کی بیداری سے ابھی تک عالمی وبا داخل نہیں ہو سکی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان دیہاتوں کے لوگ کورونا گائیڈ لائن خود پر عمل کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS