بھوپال کے 69 مراکز پر آج کورونا ویکسینیشن کا آغاز

0
image:The indian express

بھوپال: ( یواین آئی) بھوپال میں آج 18سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام 22 مراکز پر شروع ہو گیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 45 مراکز سے زائد عمر کے شہریوں کو 47 مراکز پر کورونا ویکسین کی خوراک دہی جا رہی ہے ۔ ویکسینیشن کے دوران کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان مکمل احتیاط برتی جارہی ہے۔ قطار میں کھڑے لوگوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنے ، ماسک لگانے اور سینی ٹائزر کا استعمال کرنے کو کہا گیا ہے۔
ریاست میں اب تک 18 سے 44 سال کی عمر کے تقریبا دس ہزار شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ 45 سال سے زیادہ عمر کے 62 لاکھ 61 ہزار سے زائد شہریوں کو پہلی خوراک اور سات لاکھ 49 ہزار سے زیادہ شہریوں کو دوسری خواراک بھی دی جاچکی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS