بینگلورو: (یو این آئی) کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدیورپا نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں کورونا پازیٹیو معاملوں میں مسلسل اضافہ ہونے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔
یدیورپ نے بینگلورو کے گاندھی نگر میں انّمّا دیوی مندر کا دورہ کرنے کے بعد یہاں صحافیوں سے کہا کہ اس وقت ’جنتا کرفیو‘نافذ کیا گیا ہے لیکن اسے ابھی سختی سے نافذ نہیں کیا جارہا ہے۔ اس لئے مکمل لاک ڈاؤن ناگزیر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ’’حکومت نے کووڈ۔ 19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ میں تبادلہ خیال کے بعد اضافی کوششوں کے لئے کیا کرنا چاہیے، اس پر ہم حتمی فیصلہ لیں گے‘‘۔
وزیراعلی نے کہا ’’اگر لوگ اصل میں اس طرح کی کوششیں نہیں چاہتے تو وہ ماسک پہنیں ، آپس میں دوری بنائے رکھیں اور اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ وگرنہ سخت اقدامات اٹھانے ناگزیر ہوجائیں گے‘‘۔
لوک سبھا رکن تیجسوی کی جانب سے گھپلے کا پردا فاش کرنےکے بعد پیدا ہوئے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر یدیورپا نے انہیں بے ضابطگیاں کو روشنی میں لانے کے لئے حکومت کی جانب سے مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر تجیسوی کو ریاستی حکومت کے نوٹس میں بڑے گھپلے کا پردا فاش کرنے میں بڑا جوکھم اٹھانا پڑا اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسٹر یدیورپا نے کہا ’’میں نے ان سے ایک گھنٹے تک اسمبلی میں بات چیت کی اور بڑے گھپلے کو روکنے کے لئے سکت قدم اٹھائے ہیں‘‘۔
کرناٹک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا ناگزیر: ایس یدیورپا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS