نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا کے دن بہ دن بڑھتے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4.14 لاکھ سے زائد
نئے کیسز سامنے آئے اور دوسرے دن بھی تقریباً چار ہزار سے زیادہ مریض ہلاک ہوئے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ 3.31
لاکھ افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔
اس دوران جمعرات کو 23 لاکھ 70 ہزار 298 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 49 لاکھ، 73
ہزار 58 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 414188
نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر دو کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 598 ہو گئے۔ فعال کیسز میں
مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 3645164 ہو گئی ہے۔ وہیں 331507 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب
تک ایک کروڑ 76 لاکھ 12 ہزار 351 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
دریں اثناء 3915 مریض ہلاک ہوئے ہیں‘ مجموعی طور پر اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 234083 ہو گئی ہے۔
ملک میں ریکوری ریٹ کم ہو کر 81.95 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 16.96 فیصد ہو گئی ہے، وہی شرح اموات ابھی
1.09 فیصد ہے۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 3276 کم ہوکر 73,851 ہو چکے ہیں جبکہ 2625 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں 4,05,164
مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 11,741 بڑھ کر 1,82,329 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو
شکست دینے والوں کی تعداد 10,37,4110 ہوچکی ہے جبکہ 8446 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ تملناڈو میں ایکٹو کیسز
3157 بڑھ کر 1,31,468 ہوگئے ہیں اور اب تک 14,974 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 11,51,058 مریض
صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز 2630 کم
ہوئے اوراب ان کی تعداد 2,59,844 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 14,501 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے اور
11,51,571 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 2034 بڑھ کر 1,31,245 ہوچکے ہیں۔ وہیں 6,75,294 افراد صحتیاب ہوئے
ہیں جب کہ 212 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9950 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں
ایکٹو کیسز 630 کم ہو کر 86,814 ہو گئے ہیں اور اب تک 5,42,632 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6160 افراد کی
اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز 3561 بڑھ کر 66,568 ہو گئے ہیں اوراس وبا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد
3,39,803 ہو گئی ہے جبکہ 9979 مریضوں کی مو ت ہو گئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 599 کم ہو کر 147525 ہو
گئے ہیں اور اب تک 8035 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں 490412 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز
2417 بڑھ کر 1,15,842 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 5137 کی موت ہو گئی ہے اور اب تک
4,90,412 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس ایکٹو کیسز 902 بڑھ کر 1,22,774 ہوچکے ہیں اور اس وبا سے 11,964 افراد لقمہ
اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 8,00,328 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسز 1672 بڑھ کر
1,15,152 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 3077 افراد کی وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 4,35,574 مریض صحتیاب
ہوچکے ہیں۔
کورونا سے اب تک راجستھان میں 5182، جھارکھنڈ میں 3479، اتراکھنڈ میں 3293، جموں و کشمیر میں 2562، ہماچل
پردیش میں 1737، آسام میں 1531، گوا میں 1501، پدوچیری میں 901، چنڈی گڑھ میں 901، منی پور 447، تریپورہ میں
404، میگھالیہ میں 193، سکم میں 158، لداخ میں 151، ناگالینڈ میں 121، اروناچل پردیش میں 59، میزورم میں 17،
لکشدیپ میں 17 اور دادر-ناگر حویلی، دمن دیو میں چار افراد کی موت ہوئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا کا بڑھتا قہر، 4.14 لاکھ نئے کیسز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS