نئی دہلی: (یواین آئی) کورونا وبا کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے رد ہونے کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور فرنچائزیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بندوبست پر بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
فرنچائزیوں کی طرف سے کھلاڑیوں کے لئے سفر کی پابندی کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔ کچھ فرنچائزیوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے ۔ غیرملکی کھلاڑیوں کو چارٹر اڑان کے ذریعہ واپس بھیجنے کی ضرورت سمجھتے ہوئے ٹیموں کے سی ای او ،آپریشنز منیجر اور بی سی سی آئی کو پروازوں کا بندوبست کرنے اور انہیں منزل تک پہنچانے کے لئے اجازت حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ یہ تھوڑا مشکل اس لئے ہورہا ہے کیونکہ آٹھ میں سے چار فرنچائیزیوں کے کچھ کھلاڑی کورونا سے متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے کورونا سے پاک فرنچائیزیوں کے کھلاڑی بھی سفر نہیں کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ کچھ فرنچائیزیوں کے منیجروں نے اپنے کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے کے لئے ہندوستان میں ہوائی جہازوں کی کمی پائی ہے اور جس کے پیش نظر دبئی سے ایک نجی طیارہ کرائے پر لینے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا تھا۔
پنجاب کنگس کے افسران نے کہا کہ ہم منگل کی دوپہر سے منصوبہ بنا رہے ہیں اور ہر آدھے گھنٹے میں منصوبوں میں تبدیلی ہورہی ہے۔ سن رائزرس کے منیجر نے کہا، ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کررہے ہیں لیکن ابھی تک اس معاملے پر کچھ بھی واضح نہیں ہوا ہے۔ چوبیس گھنٹے گزر چکے ہیں اور ابھی تک ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے گھر جانے کا پروگرام پوری طرح سے واضح نہیں ہے۔ کھلاڑیوں کو گھر بھیجنے کے لئے فرنچائیزی نے گو۔ایئر طیارہ کا بندوبست کیا ہے لیکن ہم خصوصی طور پر کیریبیائی ملک بارباڈوس کے لئے پرواز کا بندوبست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں اور کمرشیئل ایئرلائنس جوہانسبرگ کے لئے پرواز بھررہی ہیں۔ فاف ڈو پلیسیس نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کا ایک بیچ آج دوپہر کمرشیئل پروازوں سے گھر کے لئےروانہ ہورہا ہے۔ وہیں انگلینڈ نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو پرواز بھرنے کی اجازت دی تھی اور بدھ کے روز آٹھ انگلش کھلاڑی وطن پہنچ گئے ہیں۔
اس بیچ ممبئی انڈینس اپنےسبھی غیرملکی کھلاڑیوں کو خود کی چارٹرڈ اڑانوں سے واپس بھیج رہا ہے اور اس نے دیگر فرنچائیزیوں کے کھلاڑیوں کو ابھی اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ ادھر بی سی سی آئی دیگر کرکٹ بورڈوں کے ساتھ تال میل کررہا ہے اور کھلاڑیوں کے لئے واپس آنے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے سرکاری سطح پر بات چیت کررہا ہے۔ ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی اور کرکٹ آسٹریلیا نے 40 رکنی آسٹریلیائی دستے کے لئے ایک چارٹر پرواز کا بندوبست کیا ہے جس میں کھلاڑی کوچ اور کمنٹیٹرس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای اور نک ہاکلے نے بدھ کے روز اس کے اشارہ دیئے تھے اور دہلی کیپٹلس کے کوچ رکی پونٹنگ نے کہا تھا، ’’کچھ آسٹریلیائی جنوبی ایشیائی جزیرہ مالدیپ کے لئے پرواز بھرنے کے لئے احمدآباد میں ہوائی اڈے پر ہیں جہاں وہ دس روز کے کوارنٹین کے بعد گھر جائیں گے۔ اس کے علاوہ دو دیگر چارٹرڈ اڑانیں منگل کے روز احمدآباد سے روانہ ہوئی تھیں، جہاں چار ٹیمیں موجود ہیں۔ ایک پرواز چنئی اور بنگلور،جب کہ دو پروازیں دہلی کے لئے روانہ ہونی ہے جن میں ہندوستانی گھریلو کھلاڑیوں کو لے جایا گیا۔ ہم احمدآباد ہوائی اڈے پر ہیں اور مالدیپ کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔
بی سی سی آئی اور فرنچائزیوں کو کھلاڑیوں کی واپسی پر پریشانی کا سامنا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS