نئی دہلی : (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ہفتہ کے روز کہا کہ پنچایتی راج ادارے دیہی ہندوستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
آج پنچایتی راج کے دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ پیغام میں مسٹر ندا نے کہا ’’پنچایتی راج کے دن کے موقع پر ، میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے والے لوگ ہندوستان میں مہاتما گاندھی کے ’حقیقی جمہوریت‘کے خواب کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS