image:thewire.in

نئی دہلی (ایس این بی ) :رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے مد نظر ہائی کورٹ نے نظام الدین مرکز مسجد میں 50 لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دے دی۔ کورٹ نے کہا کہ اس دوران دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( ڈی ڈی ایم اے ) کے کورونا سے متعلق رہنما اصول پر عمل کرنا ہوگا ۔اس نے واضح کیا کہ دیگر مذہبی مقام کھلے ہیں، تو مسجد کو بھی کھولنے کی منظوری دی جاتی ہے۔کورٹ نے مرکزی سرکار کی دلیل کو خارج کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ دیگر ممالک میں عقیدت مندوں کو آرتی میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ وہ لائن میں صرف درشن کرسکتے ہیں۔مسجد میں ایک ساتھ اتنے لوگوں کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ اب اس معاملے میں 16مئی کو سنوائی ہوگی ۔
جسٹس مکتا گپتا نے واضح کیا کہ نماز ادا کرنے کے لئے عقیدت مندوں کو کورونا گائڈ لائنس کا عمل سختی سے کرنا ہوگا۔انہوں نے مقامی ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ وہ بنگلہ والی مسجد کی ایک منزل میں دن میں 5 وقت نماز ادا کرنے کے لئے 50لوگوں کو اجازت دیں ۔جسٹس نے کہا کہ حالت دن بہ دن سنگین ہوتے جا رہے ہیں،اس لئے مسجد کو بھی کھولا جانا ضروری ہے۔انہوں نے ڈی ڈی ایم اے کے 10اپریل کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت مذہبی مقامات ،پوجا استھلوں کو بند کرنے کا کوئی حکم نہیں ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS