چیف الیکشن کمشنرنے بنگال کی صورت حال کا جائزہ لیا۔آل پارٹی میٹنگ کل

0

کلکتہ : (یو این آئی)مغربی بنگال سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوہا ہے ۔بنگال میں گزشتہ 24گھنٹے میں 5,792مریض سامنے آئے ہیں ۔جب کہ شمشیر گنج اسمبلی حلقے مرشدآباد سے کانگریس کے امیدوار رضا الحق کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔جب کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے امیدوار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔کورونا کی صورت میں نومنتخب الیکشن کمشنر سشیل چندر نے ہنگامی بنیادوں پر تمام مبصرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی ۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافے کے پیش نظر یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ آخری تین مرحلے کی پولنگ ایک ہی دن ہوسکتی ہے۔لیکن الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اب تک اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔پانچویں مرحلے میں ووٹنگ سنیچر کو ہونی ہے ۔اس سے قبل جمعہ کے روز ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نے کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر آل جماعتی کی میٹنگ طلب کی ہے ۔کمیشن نے اس میٹنگ کےلئے 10سیاسی جماعتوں کو طلب کیا ہے ۔یہ میٹنگ کل دوپہر دو بجے ہوگی ۔اس میٹنگ میں ہر پارٹی کا ایک نمائندہ شرکت کرے گا۔
اس میٹنگ میںسیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہاے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر جگ موہن اور صحت کے سکریٹری نارائن سواروپ نگم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔مرشد آباد کے جنگی پور سے آر ایس پی امیدوار پردیپ نندی اور گوالپوکھر سے ترنمول کے امیدوار غلام ربانی بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ہائی کورٹ میں عوامی مفادات کے متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے جن کا الزام لگایا گیا تھا کہ ریاست میں انفیکشن میں اضافے کے باوجود انتخابی ریلیاں ہو رہی ہیں۔
چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ نے منگل کے روز کہا کہ کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مہم کے دوران کوویڈ رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے۔ ماسک پہننا ، معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ عدالت کے حکم کے بعد کمیشن کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS