IMAGE:dailyexcelsior.com

جموں: (یو این آئی) جموں کی ساتوری سبزی منڈی میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم 16 سبزی دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ساتوری سبزی منڈی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب دو بجے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 16 سبزی دکان خاکستر ہوئے۔
ایک دکاندار نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے قریب 70 ہزار روپیوں کا نقصان ہوا ہے کیونکہ نوراتری تہوار کے پیش نظر میرا دکان مختلف سبزیوں اور پھلوں سے بھرا ہوا تھا۔
دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ ساتوری سبزی منڈی میں آگ کی واردات میں کم سے کم تین سبزی دکان اور ایک درجن عارضی دکان خاکستر ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ آگ غالباً شاٹ سرکٹ وجہ سے لگ گئی ہے۔
متاثرین نے حکومت سے فوری اور بھر پور معاوضے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS