سینچورین(ایجنسیاں) : پاکستان نے ون ڈے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20سیریز بھی جیت لیا۔ اس جیت کے ہیرو ٹیم کپتان بابراعظم رہے جنہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 59گیندوں میں 122رن کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 203رن بنائے ، جواب میں پاکستان نے 18اوورز میں ہدف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان 73رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ فخر زمان 2گیندوں میں 8رن بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوور زمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کے دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے مجموعی طور پر 11 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ایڈن مارکرم نے اپنی ففٹی 25 گیندوں پر مکمل کی،وہ 31 گیندوں پر 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ محمد نواز نے حاصل کی۔تاہم ان کے بعد آنے والے بلے بازوں نے بھی حارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا،جنوبی افریقہ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز دوبے تھے جو فہیم اشرف کی گیند پر 11 گیندوں پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے اوپنر میلان نے بھی شاندار اننگز کھیلی وہ 40 گیندوں پر 55 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔میلان کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں مگر رن ریٹ میں کمی نہ آئی تمام بلے بازوں نے وکٹوں کے چاروں اطراف شاٹس کھیلیں۔وینڈرسن 20 گیندوں پر 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان کلاسین 10گیندوں پر 15 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیاتھا۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں تین جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستا ن نے شرجیل خان کی جگہ فخرزمان ،عثمان قادر کی جگہ آصف علی اور محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لوبے کی جگہ تجربہ کار بلے باز وینڈرسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20سیریز بھی جیت لی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS