لکھنؤ:(یو این آئی) اترپردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کے لئے 18 اضلاع میں صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہوگئی۔
ریاستی الیکشن آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولنگ زور و شور سے جاری ہے اور کہیں سے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ، شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔ شام 6 بجے تک جتنے ووٹر لائن میں ہوں گے تمام اپنے حق رائے دہی کا استعمال سکیں گے۔
گاؤں کے پردھان کے علاوہ گاؤں، علاقہ اور ضلع پنچایت ممبر کی چار نشستوں کے لئے انتخاب میں سبھی ووٹروں کو چار بیلٹ پیپر دیئے جارہے ہیں۔ ہر بوتھ پر پولنگ کے چار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
ریاستی الیکشن کمشنر منوج کمار نے بتایا کہ پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے میں، کووڈ 19 کے انفیکشن سے حفاظت کے لئے ہر مرکز پر سنیٹائزر اور ماسک کا انتظام کیا گیا ہے۔
ان 18 اضلاع میں کل تین کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار 162 ووٹرز ہیں۔سب سے زیادہ 34 لاکھ 2 ہزار 851 رائے دہندگان پریاگراج میں ہیں جبکہ سب سے کم 5 لاکھ 57 ہزار 412 غازی آباد میں ہیں۔
ریاست میں اجودھیا، آگرہ ، کانپور سٹی، غازی آباد ، گورکھپور ، چتر کٹ ، جون پور ، جھانسی ، پریاگراج ، بریلی ، رام پور ، بھدوہی ، سہارن پور ، مہوبہ ، رائے بریلی ، ہردوئی ، سنت کبیر نگر اور شراوستی میں پولنگ ہو رہی ہے۔
پنچایت انتخابات کے لئے 18 اضلاع میں ووٹنگ شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS