لندن (یواین آئی) :ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف تقریباً سات سال بعد ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ کے برسٹل کاؤنٹی میدان پر آئندہ 16 سے 19 جون تک واحد ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی-20 مقابلے بھی کھیلے جائیں گے ۔
انگلینڈ کی ٹیم اس کے بعدنیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی اور اس کے خلاف تین ٹی-20 اورپانچ ون ڈے مقابلے کھیلے گی۔ اتفاقاً اس سال مارچ میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ نے ٹویٹ کے ذریعہ اعلان کیا تھا کہ اس سال ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ایک بارپھر ٹیسٹ مقابلے میں انگلینڈ کے سامنے ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2014 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا، جب انگلینڈ اورہندوستان ایک دوسرے کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلیں گے ۔ ہندوستان نے 2014 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ کے بعد سے کرکٹ کا یہ فارمیٹ نہیں کھیلا ہے ، جبکہ انگلینڈ نے 2019 ایشز میں ایک ٹیسٹ کھیلاتھا جو اس کا آخری ٹیسٹ تھا۔
انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ٹام ہیرسن نے کہا، ‘‘ہم سچ میں ایک مصروف سمر سیزن کا انتظارکررہے ہیں جو ہماری انگلینڈ خاتون ٹیم کے لئے بہت بڑاسیزن ہے ۔ ہم ہندوستان اورنیوزی لینڈ کی میزبانی کرنے کے تعلق سے انتہائی پرجوش ہیں۔ یہ دنوں بین الاقوامی سیریز ‘دی ہنڈریڈ’ ٹورنامنٹ سے پہلے اور بعد میں منعقد ہوں گی۔ اس کے علاوہ گرمیوں کے دوران جاری رہنے والے ریچل ہیہو فلنٹ ٹرافی ٹورنامنٹ اور نیا علاقائی ٹی-20 مقابلہ ہماری فکسچر فہرست میں شامل ہے جو ہمارے کھلاڑیوں اور مداحوں دونوں کے لئے بہت کچھ فراہم کرتا ہے ۔
ہیرسن نے کہا، ‘‘آئی سی سی خاتون عالمی کپ 2022 کے پیش نظر یہ سب سے اہم ہے کہ ہماری انگلینڈ کی ٹیم اس کے مطابق تیاری کرنے کے قابل ہو۔ خاتون ٹیم کے اکتوبر میں پاکستان دورے کے ساتھ ہم بین الاقوامی خاتون کرکٹ کے دلچسپ 12 مہینے دیکھ رہے ہیں۔’’
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان برسٹل میں 16 سے 19 جون کے درمیان ٹیسٹ کھیلاجائے گا۔ اس کے بعد 27، 30 اورتین جولائی کو بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسراونڈے کھیلاجائے گا اور پھر نارتھمپٹن میں نوجولائی کو ٹی-20 سیریز شروع ہوگی۔ 11 کو دوسرا اور 15 جولائی کوتیسرا اورآخری ٹی-20 مقابلہ کھیلاجائے گا۔
7سال بعد ٹسٹ کھیلے گی ہندوستانی خواتین ٹیم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS