ممبئی(یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت کورونا مثبت پائے گئے ۔ ان کا ناگپور شہر کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔آر ایس ایس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چند دنوں قبل بھاگوت کو معمولی کھانسی اور نزلہ زکام تھا جس کے بعد انھوں نے آر ٹی پی سی آر کا ٹیسٹ لیاجس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں جمعہ کے روز کنگز وے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ بھاگوت نے7مارچ کو کووڈ-19ویکسین کی پہلی ڈوز لی تھی۔دوسری طرف راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سابق سرکاریہ واہ سریش بھیا جی جوشی بھی کورونا انفیکشن سے متاثر ہوگئے ہیں۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایک سینئر عہدے دار نے یہاں بتایا کہ مسٹر بھیا جی جوشی کورونا کے انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ مسٹر جوشی حال ہی میں سرکاریہ واہ کے فرض سے آزاد ہوئے ہیں اور وہ سنگھ کی آل انڈیا ایگزیکٹوکے رکن کے طورپر کام کررہے ہیں۔
اٹاوا میں سڑک حادثہ،12 عقیدتمندوںکی موت
اٹاوا (ایجنسیاں)اترپردیش کے اٹاوہ میں ہفتہ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔بیٹے کے یوم پیدائش کی خوشی میں مندر میں چڑھاوا چڑھانے کے لیے جارہے عقیدتمندوں سے بھری ڈی سی ایم حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ آگرہ-چکر نگر روڈ پر پیش آیا، جس میں 12عقیدت مندوں کی موت ہوگئی، جبکہ 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 8کی حالت سنگین ہے جن کو سیفئی میڈیکل کالج ریفر کیاگیا ہے۔ سبھی عقیدت مند پناہٹ آگرہ کے رہنے والے ہیں۔ پناہٹ آگرہ کے ویریندر سنگھ بھگیل کے گھر پر 7 ماہ پہلے ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ وہ پیدائش کی خوشی میں کنبہ اور رشتہ داروں کے ساتھ لکھنؤ کالکا مندر میں چڑھاوا چڑھانے کے لیے جارہا تھا۔ بے قابو ہونے کے بعد ڈی سی ایم سڑک کے کنارے 20فٹ کی گہری کھائی میں جاکر پلٹ گئی۔
موہن بھاگوت اور بھیا جی جوشی کورونا پازیٹو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS