Image:thebridge.in

ایونٹ کے لئے کووڈ -19 کے پیش نظر 14 ریزرو نشانے باز کا بھی شامل
نئی دہلی ،( یواین آئی) نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا نے اس سال جولائی اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لئے اتوار کے روز 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔سلیکشن کمیٹی کی اتوار کو پانچ گھنٹے تک جاری میٹنگ کے بعد ایونٹ کے لئے کووڈ -19وبا کے پیش نظر 14 ریزرو نشانے بازوں کا بھی اعلان کیا ہے ۔ خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلوں میں موجودہ ایلونیل والاریون ٹیم میں منتخب واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے قومی ٹیم کے ذریعے حاصل 15 کوٹہ میں سے ایک بھی کوئی حاصل نہیں کیا ہے ۔ وہ اس مقابلے میں انجم مدگل کے حاصل کوٹہ استعمال کریں گی۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ چنکی یادو کے خواتین کی 25 میٹر پسٹل میں حاصل کوٹے کو انجم مدگل سے تبدیل کیا جائے تاکہ انجم خواتین کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن مقابلے میں سابق عالمی چیمپیئن تیجسوینی ساونت کے ساتھ ہندوستان کی دوسری انٹری کے طور پر حصہ لے سکیں ۔ واضح رہے کسی ملک کی جانب سے جیتا ہوا کوٹہ اسی جینڈر میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔ سلیکشن کمیٹی کا خیال ہے کہ خواتین کے 25 میٹر پسٹل ایونٹ کی نشانے باز منو بھاکر خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل اور 25 میٹر پسٹل دونوں مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS