نئی دہلی ( ایجنسیاں ): کورونا کے ایک سال کے بعد ایک بار پھر حسب سابق نئے تعلیمی سال سے ہی ملک بھر میں اسکولوں کو بند کردیا گیا ۔ صرف بہار وہریانہ نے ابھی تک اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
tاترپردیش میں 8ویں تک اسکول بند
یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے 8ویں تک کے اسکولوں کو 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل یہ فیصلہ صرف 4 اپریل تک لاگو تھا ، لیکن کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے اسکول بند کرنے کے فیصلے کو بھی ایک ہفتہ کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر نافذ ہوگا۔ حالانکہ اس دوران امتحانات منعقد کرنے اور آن لائن کلاسوں کے انعقاد کیلئے چھوٹ رہے گی۔
tدہلی میں نیا سیشن آن لائن شروع ہوا
ملک کی راجدھانی دہلی میں نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوگیا۔تمام اسکولوں کو کسی بھی کلاس کے بچوں کو اسکول نہ بلانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔
tپنجاب میں اسکول و کالج 10 اپریل تک بند
شمالی ہند میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرپنجاب میں اسکولوں اور کالجوں کو 10 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے اسکولوں اور کالجوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، لیکن اب اس میں 10 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
tمدھیہ پردیش میں 15 اپریل تک اسکول بند
مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت نے 15 اپریل تک8ویں کلاس تک کے اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل مدھیہ پردیش میں 31 مارچ تک فیصلہ لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز یکم اپریل سے شروع ہوئیں۔ حالانکہ آف لائن کلاس کیلئے والدین کی اجازت درکار ہوگی۔
tگجرات میں 10اپریل تک اسکول بند
حکومت گجرات نے کووڈ- 19 کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ریاست کے 8 بلدیاتی علاقوں میں واقع اسکولوں کو 10 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں احمد آباد ، سورت ، ودودرا ، راج کوٹ ، جام نگر ، جوناگڑھ ، بھاؤ نگر اور ریاست کی راجدھانی گاندھی نگر شامل ہیں۔ کلاس 9ویں اور 11ویں کے اسکولوں کو محدود اسٹاف ممبروں کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہے۔
tراجستھان میں پانچویں تک کے اسکول بند
راجستھان حکومت نے اگلے حکم تک پانچویں کلاس تک کے اسکولوں کوبند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ راجستھان ریاستی تعلیمی بورڈ نے آٹھویں ، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ آٹھویں کے امتحانات 6 مئی سے ، نویں کے امتحان 26 اپریل سے اور 11 ویں کلاس کے امتحانات 24 اپریل سے شروع ہوں گے۔
tپڈوچیری میں آٹھویں تک کے اسکول
یونین ٹریٹری پڈوچیری کی انتظامیہ کلاس یکم سے 8 ویں تک کے تمام اسکولوں کو 22 مارچ سے 31 مئی کے درمیان بند رکھنے کا حکم پہلے ہی صادر کر چکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کورونا کی وجہ سے اسکول بند ہیں، لیکن اسمبلی الیکشن پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔یہاں 6 اپریل کو اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی۔
tتمل ناڈو میں اگلے حکم تک اسکول بند
تمل ناڈو میں اگلے حکم تک 22 مارچ سے کلاس 9ویں ، 10ویں اور 11ویں کے اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔نیچے کی کلاسیں پہلے ہی سے بند ہیں ۔
t تلنگانہ میڈیکل کالج کھلیں گے
تلنگانہ میں تمام تعلیمی ادارے (اسکول ، کالجز، ہاسٹلز ، گروکل انسٹی ٹیوٹ) بند کردیے گئے ہیں صرف میڈیکل کالج کھلے رہیں گے ۔
tچھتیس گڑھ میں طلبا کو فروغ دینے کا فیصلہ
چھتیس گڑھ کے ضلع دُرگ میں 6 سے 14 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ رائے پور میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس کے علاوہ اگلے حکم تک اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے دسویں اور بارہویں کو چھوڑ کر تمام کلاس کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی کلاس میںپروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
tہماچل میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات
ہماچل پردیش حکومت نے دسویں اور بارہویں کے طلبا کو چھوڑ کر تمام کلاسوں کے طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو 15 اپریل تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل یہ حکم 4 اپریل تک کیلئے تھا۔ دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 81 ہزار سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ 2021 میں ایک دن میں یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
نئے تعلیمی سیشن میں ملک بھر میں اسکول ہوئے بند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS