ہندوستانی مشن بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کو جیلوں میں ڈالنے کے معاملات پر باریکی سے نظر رکھتے ہیں: وزارت خارجہ
نئی دہلی( ایجنسیاں) دنیا کے 82 ممالک کی الگ الگ جیلوں میں تقریباً 8000 ہندوستانی قید ہیں۔ وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ میں یہ جانکاری دی ہے۔ ان میں سے 4058 قیدی 6 خلیجی ممالک میں قید ہیں۔ ان ممالک ہندوستانی روایتی طور پر روزگار کے بہتر مواقع کے لئے آتے ہیں۔ ایم ای اے کے مطابق 267 ہندوستانی قیدی امریکہ میں اور 373 برطانیہ میں قید ہیں۔11ممالک کی جیلوں میں 100 سے زیادہ ہندوستانی ہیں۔جس میں سب سے زیادہ1570 مجرمین سعودی عرب میں ہیں ۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 1292 ہندوستانی قیدی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ریکارڈ کے مطابق کویت میں 460 ، قطر میں 439 ، بحرین میں 178 ، ایران میں 70 اور عمان میں 49 قیدی ہیں ۔ ان کے علاوہ سب سے زیادہ نیپال (886) ، اس کے بعد پاکستان (524) ، چین (157) ، بنگلہ دیش (123) ، بھوٹان (91) ، سری لنکا (67) اور میانمار (65)ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان میں کوئی ہندوستانی قیدی نہیں ہے۔ ملائشیا میں 409 ، سنگاپور میں 71 ہندوستانی قیدی ہیں۔ فلپائن میں 41 ہندوستانی نظر بند ہیں ، جبکہ تھائی لینڈ کی جیلوں میں 23 اور انڈونیشیا میں 20 ہندوستانی ہیں۔ آسٹریلیا میں 62 ہندوستانی جیلوں میں بند ہیں ، جبکہ کینیڈا اور قبرص میں 23 قیدی ہیں۔ فرانس میں 35 ، یونان میں 22 ، مالدیپ میں 24 اور اسپین میں 49 قیدی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ، وزارت نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانی مشن / پوسٹ چاق وچوبند رہتے ہیں اورمقامی قوانین کی خلاف ورزی یا مقامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کوجیلوں میں ڈالنے کے معاملات پر باریکی سے نگرانی کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جیلوں میں بند قیدیوں کو ہرممکن کائونسل مدد فراہم کرنے کے علاوہ ہندوستانی مشن اور پوسٹ جب بھی ضرورت پڑتی ہے ، قانونی مدد فراہم کرتے ہیں۔ مشن اور پوسٹ وکلا کا ایک مقامی پینل بھی بنائے رکھتے ہیں ، جہاں ہندوستانی برادری بڑی تعداد میں موجود ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS