ارکان اسمبلی نے اسپیکر کو یرغمال بنایا،مارشل نے دکھائی سختی،ارکان کو باہر پھینکا
پٹنہ(ایس این بی): بجٹ اجلاس کے 20 ویں دن منگل کو پولیس ایکٹ بل 2021 کے خلاف پٹنہ اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ایوان کی کارروائی 4مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان اسمبلی نے اسمبلی اسپیکر وجے سنہا کو ان کے ہی چیمبر میں یرغمال بنا لیا۔ ڈی ایم اور ایس ایس پی کے ساتھ دھکا مکی کی گئی۔ چیمبر کے پاس موجود مارشل نے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کو باہر پھینک رہے تھے۔ اس دوران کئی ایم ایل اے بے ہوش بھی ہوگئے۔ آر جے ڈی ایم ایل اے ستیند ر یادو بھی بے ہوش ہوگئے۔ اس سے قبل اسمبلی میں اپوزیشن کے ہنگامہ کے دوران ایوان کی کارروائی 3مرتبہ ملتوی کی گئی۔
اپوزیشن ویل میں آگیا اور کاپیاں پھاڑ دیں۔ یہی نہیں، بلکہ رپورٹر ٹیبل پر بھی چڑھ گئے۔ انہیں اتنے سے بھی اطمینان نہیں ہوا تو ٹیبل کو توڑ دیا۔ اس دوران جب دوسری مرتبہ کارروائی ملتوی ہوئی تو برسراقتدار پارٹی کے سبھی ارکان ایوان سے چلے گئے۔ بعد میں آر جے ڈی کے لیڈر نے رپورٹر ٹیبل پر چڑھ کر بل کے خلاف ووٹنگ کرادی۔ اپوزیشن کے کئی ارکان کام روکو تجویز کے ساتھ ایوان کے اندر پوسٹر ، بینر لے کر پہنچ گئے۔ مارشل ارکان اسمبلی سے پوسٹر واپس لینے لگے، اتنے میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ اسمبلی اسپیکر نے 12 بجے تک کارروائی ملتوی کردی۔د وبارہ کارروائی شروع ہوتے ہی نائب وزیراعلیٰ تارکشور پرساد کی طرف سے سی اے جی رپورٹ پیش کرنے کے دوران آر جے ڈی ارکان اسمبلی نے ہنگامہ کیا۔
کئی ارکان نے کرسیاں پٹخیں اور ٹیبل توڑے۔ اسمبلی اسپیکر نے ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر کارروائی ملتوی کردی۔ ہنگامہ کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی ایوان میں موجود تھے۔
ادھر کونسل میں بھی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ ہوا۔ ایم ایل سی سنیل کمار نے گنا کسانوں کی رقم ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ جواب دیتے ہوئے وزیر پرمود کمار نے کہا کہ کسانوں کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والے افسران پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں گڈپروسیسنگ پالیسی بنائی جارہی ہے۔ کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ محکمہ زراعت اس پر کام کررہا ہے۔ وزیر پرمود کمار نے ریگا مل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مالکان کو پکڑنے کیلئے اسپیشل ٹاسک فورس بنگال میں تعینات ہے۔ پولیس جلد اسے گرفتار کرے گی ۔ وزیر صحت منگل پانڈے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اے این ایم کی پڑھائی کررہے طلبا کو اگلے2مہینہ میں اسکالر شپ کی رقم مل جائے گی۔
پٹنہ میں سڑک سے ایوان تک ہنگامہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS