لکھنؤ،بستی: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز طالبہ کے استحصال کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں پولیس کا تبادلہ کر دیا جبکہ 2 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بستی کے پولیس افسر ہیمراج مینا کو پولیس ڈائرکٹر جنرل ہیڈکوارٹر سے متعلق کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر نوٹیفکیشن ہیڈکوارٹر میں تعینات پولیس افسر اشیش شریواستو کو بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل طالبہ کے ساتھ بد سلوکی کرنے اور اس کے خلاف فرضی معاملہ درج کرنے کے سلسلے میں کوتوال رامپال یادو، سب انسپکٹر دیپک سنگھ اور شہر تھانے میں تعینات سب انسپکٹر درگ وجے سنگھ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
واضح ر ہے کہ داروغہ دیپک سنگھ نے طالبہ سے پیار کا اظہار کیا تھا اور منع کرنے پر اس کے ساتھ بد سلوکی کرنے کے ساتھ ساتھ طالبہ کے خلاف فرضی معاملے درج کیے تھے۔ اس معاملے کی تفتیش گورکھپور کے اے ڈی جی پی اکھل کمار نے کی اور الزام درست پائے جانے کے بعد ملزم داروغہ کے علاوہ 2 دیگر پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کی کاروائی کی گئی۔
طالبہ کا استحصال: ایس پی کا تبادلہ، 3 پولیس اہلکار معطل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS