ایک دن میں نئے مریضوں کی تعداد 35ہزار کے پار،متاثرین کی تعدادمیں مسلسل اضافہ
نئی دہلی : ملک بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 18000 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے تقریباً 36 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 17958رپورٹ ہوئی ہے، جب کہ بدھ کے روز یہ تعداد 10974، منگل کے روز 4170، پیر کے روز 8718 ، اتوار کے روز 8522 اور ہفتہ کے روز 4785 تھی۔اسی عرصے میں جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 172 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یہ تعداد بدھ کے روز 188 ، منگل کے روز 131 ، پیر کے روز 118 ، اتوار کے روز 158 ، ہفتہ کے روز 140 ، جمعہ کے روز 117 درج کی گئی تھی۔دریں اثنا ملک میں اب تک 3 کروڑ 71 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35871 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17741 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11063025 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 17958 سے بڑھ کر 252364 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران اس بیماری سے اموات کی تعداد172سے بڑھ کر مجموعی تعداد 159216ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح96.41 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 2.19 فیصد، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.38فیصد ہے۔ ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں اب بھی سرفہرست ہے۔ اس ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13957 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 154036 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 9138 مریضوں کی شفایابی سے کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2163391 لاکھ ، جبکہ 84 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد53080ہوچکی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2702ہوگئی ہے اور اب تک 10948 افراد اس وبا سے ہلاک، جبکہ 631375 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔دوسری طرف ملک میں اب تک کورونا وائرس کا پتہ لگانے کیلئے کی گئی جانچ کی تعداد 23کروڑ کے پار کرگئی ہے۔ ملک میں فی الحال وبا کی شرح 4.98 فیصد ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میں فی 10لاکھ کی آبادی میں روزانہ جانچ کی تعداد 140 سے زیادہ ہے اور یومیہ متاثرین کی شرح 3.37فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو کہا کہ ایک مارچ سے 15 مارچ کے بیچ 16ریاستوں کے کل 70اضلاع میں کووڈ19- کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 150فیصد کا اضافہ ہواہے۔مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر ضلع مغربی اور شمالی ہندوستان کے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 16ریاستوں کے تقریباً 70اضلاع میں یکم مارچ سے 15 مارچ کے بیچ انفیکشن کے معاملوں کی تعداد میں 150 فیصد کااضافہ دیکھا گیا اور 17ریاستوں کے 55 اضلاع میں 100سے150 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔بھوشن نے کہاکہ ان ریاستوں میں ہم نے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کو کہا ہے۔ریاستوں میں انفیکشن کے معاملوں میں اضافے پر انہوں نے کہاکہ تمام زیر علاج مریضوں کی تعداد میں سے 60 فیصد مریض مہاراشٹر میں ہیں اور وبا سے ہونے والی حالیہ اموات کا 45 فیصد مہاراشٹر سے ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک مارچ کو انفیکشن کے 7741 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ 15 مارچ تک یہ تعداد بڑھ کر اوسطاً 13527 ہو گئی۔ انفیکشن کی شرح یکم مارچ کو 11 فیصد تھی، جو 15 مارچ تک 16 فیصد ہو گئی۔
کوروناکا قہر،دوسری لہرنے پھر پکڑی رفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS