Image:India Today

کولکاتہ:الیکشن کمیشن نے 10مارچ کو نندی گرام میں ہونے والے ممتا بنرجی پر حملے پر مغربی بنگال حکومت کی رپورٹ کی ’خاکہ نگاری‘قرار دیا ہے۔کمیشن نے اس رپورٹ پر چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے سے وضاحت طلب کی ہے۔کمیشن نے چیف سیکریٹری سے کہا کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس کے پیچھے کون لوگ شامل تھے۔ الیکشن کمیشن کے سینئر آفیسر نے کہا کہ بنگال حکومت کی رپورٹ میں خاکہ نگاری بہت ہی زیادہ ہے اور یہ بتانے کی کوشش نہیں کی گئی ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا ہے اور اس کے لئے ذمہ دار کون ہے۔ہم نے بنگال حکومت سے کہا ہے کہ اس معاملے میں پوری رپورٹ پیش کریں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ جمعہ کو حکومت نے جو رپورٹ پیش کی ہے کہ اس میں کہا گیا ہے کہ ایک بھیڑ ممتا بنرجی کے قافلے کے پیچھے تھی جس میں سے 4 سے 5 لوگوں نیممتا بنرجی کی گاڑی کو دھکیل دیا مگر یہ 4-5 لوگ کون ہیں۔ واضح رہے کہ ممتا بنرجی بدھ کو نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد بولیا بازار سے نکل رہی تھیں کہ حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ ممتا بنرجی نے اس کو سازش قرار دیا تھا۔ وزیراعلیٰ 3 دنوں تک اسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS