اب Huawei پر بھی لگ سکتی ہے پابندی
نئی دہلی (ایجنسیاں): سیکورٹی وجوہ سے حکومت ہند چین کے Huawei(واہ وے) پر بھی پابندی کی تیاری کررہی ہے۔ جون تک اس پر فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ حکومت ہند کے دو افسران نے کہا کہ چین Huawei کے ذریعہ بنائے گئے ٹیلی کام آلات کے استعمال سے ہندوستان کے اپنے موبائل کریئر کو روک سکتی ہے۔ حکومت ہند سیکورٹی خدشات اور ہندوستان میں ٹیلی کام آلات زیادہ تیار کرنے کے سبب چینی کمپنیوں پر پابندی لگانے کی تیاری میں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل Huawei کو اپنے ہی ملک میں پابندی لگادی گئی تھی۔ لداخ میں ایل اے سی پر ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی کے درمیان اب ہندوستان میں بھی اس پر پابندی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ ٹیلی کام کے 2افسران نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی رائٹرز سے گزشتہ روز کہا کہ 15جون کے بعد موبائل کریئر کمپنی صرف سرکار کے ذریعہ نامزد کمپنیوں سے ہی کچھ طے آلات خرید سکتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں سرکار ان کمپنیوں کی بھی فہرست جاری کرسکتی ہے، جن سے آلات نہیں خرید سکتے۔ Huawei کو بھی اس فہرست میں شامل کرنے کی امید ہے۔ افسران نے یہ بھی کہاکہ اگر کوئی سرمایہ کار قومی سیکورٹی کیلئے خطرہ بنتا ہے تو ہم اقتصادی فائدے کو ترجیح نہیں دے سکتے۔ تاہم ایک دیگر افسر نے رائٹرز کو بتایاکہ ایک اور چینی کمپنی ZTE کارپ پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ حالانکہ اس کی ہندوستان میں موجودگی کم ہے۔ دونوں کمپنیوں پر چینی سرکار کیلئے جاسوسی کرنے کے الزامات لگ چکے ہیں۔ تاہم دونوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیاہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے تین بڑے ٹیلی کام کریئر میں سے 2بھارتی ایئر ٹیل اور ووڈافون-آئیڈیا Huawei گیئر کا استعمال کرتے ہیں۔
چین کے خلاف ہندوستان کا ایک اور قدم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS