نئی دہلی: بی جے پی کے سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا نے راہل گاندھی کے ایک تبصرہ کے سلسلے میں منگل کو کہا کہ کاش کانگریس کے سابق صدر اس وقت اتنے فکر مند ہوتے جب وہ (سندھیا) کانگریس میں تھے۔
دراصل نے انڈین یوتھ کانگریس کی نیشنل ایگزیکٹو کی میٹنگ میں پیر کو کہا تھا کہ جیوترادتیہ سندھیا بی جے پی میں رہ کر کبھی وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے اور انہیں لوٹ کر کانگریس میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے (جیوترادتیہ) سندھیا سے کہا تھا کہ آپ محنت کیجیے، ایک دن وزیراعلیٰ ضرور بنیں گے۔‘ کانگریس لیڈر نے طنز بھی کیا تھا کہ سندھیا بی جے پی میں ’بیک بنچر‘ ہیں۔ راہل گاندھی کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر سندھیا نے کہا کہ ’کاش، راہل گاندھی اس وقت بھی اسی طرح فکر مند ہوتے، جب میں کانگریس میں تھا۔‘
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ سے ٹکرائو کے درمیان سندھیا گزشتہ سال مارچ میں بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ سندھیا خیمے کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی نے کانگریس کا ساتھ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد کمل ناتھ کی قیادت والی کانگریس سرکار گر گئی تھی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS