جہیز کی روک تھام کے لیے عملی اقدام ضروری :مفتی محمد انتخاب ندوی

0

آنند نگر مہراج گنج ( عبیدالرحمن الحسینی) آخر روز قیامت کیا جواب دیں گے یہ مسلم نوجوان جن کے شادی کے موقع پر مطالبوں اور مانگوں کے نتیجہ میں سیکڑوں غریب لڑکیوں کی شادیاں مؤخر ہورہی ہیں یہاں تک کہ شیبوبت ان پر طاری ہوجاتی ہے؟مذکورہ بالا خیالات کا اظہار دارالعلوم فیض محمدی ہتھیاگڑھ مہراج گنج کے ناظم تعلیمات مفتی محمد انتخاب ندوی نے   مدرسہ دار الفلاح سنیچری بازار آنند نگر کی عالیشان مدنی مسجد میں جمعہ کی تقریر کے دوران کیا، آپ نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں کیونکہ حدیث شریف میں اللہ کے نبیﷺنے صراحت کے ساتھ فرمایا ہے کہ تمھارے اعمال کے مطابق تم پر حکمرانوں اور گورنروں کو مسلط کیاجاۓ گا، اگر تمھارے اعمال اچھے ہونگے توحکمراں سیدنا ابوبکرؓ وسیدنا عمرؓجیسے ہونگے اور اگر تمھارے اعمال خراب ہونگے تو حکمراں بھی ہلاکو وچنگیز خان جیسے ہونگے، مفتی صاحب نے بڑے درد وسوز کے ساتھ لوگوں سے اپیل کی کہ اللہ کے واسطے اپنے نوجوانوں کو اسلامی تعلیم سے آراستہ کریں اور جہیز جیسی لعنت کو قبول کرنے سے منع کریں اور لینے پر معاشرہ سے بائیکاٹ کریں، آپ نے لوگوں سے بیواؤں کی کفالت اور ان سے شادی بیاہ کرنے کی ترغیب دیتے ہوۓ کہا کہ کتنی ہی ایسی لڑکیاں ہیں جو اپنی جوانی میں بیوہ ہوجاتی ہیں اور استطاعت ہونے کے باوجود  معاشرہ اور خاندان کے عتاب کے پیش نظر ان سے شادی نہیں کرتے ہیں اور جس کا نتیجہ ہوتا ہے کہ بیواؤں کو اپنی خواہشات دبانی پڑتی ہے، پھر مفتی صاحب نے عربی خطبہ میں پُرجوش انداز میں لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آخر اللہ تعالی نے مؤمنوں کو ایمان کی دعوت کیوں دی ہے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی شعبہ ایمانیات میں ہم کمزور ہیں، ہمارا معاشرہ، ہمارا سماج کو ہماری ذات سے تکلیف پہونچتی ہے،غریبوں،یتیموں اور بیواؤں کے آنسوؤں ہمارے ظلم وزیادتی کی وجہ شب وروز بہتے ہیں اور جس سے اللہ کی ناراضگی ہم پرنازل ہوتی ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS