دنتے واڑہ میں ماؤنواز دھماکے میں ایک جوان شہید

    0

    دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کے گیدم تھانہ حلقے کے پاہُرنار گاؤں میں ماؤنوازوں کی جانب سے نصب کیے گئے پریشر بم دھماکے سے ایک جوان شہید ہو گیا۔
    پولیس ذرائع کے مطابق اندروتی ندی پر زیر تعیمر برج کی حفاظت میں جوان تعینات تھے۔ سی اے ایف 22 ویں بٹالین کے جوان لکشمی کانت دویدی گذشتہ روز ماؤنوازوں کی جانب سے نصب کی گئی پریشر آئی ای ڈی کی زد میں پھنس کر شہید ہو گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔
    گذشتہ تین برسوں میں اندروتی ندی پر چھندنار پاہُرنار گھاٹ پر پل تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس کی حفاظت کے لیے سی اے ایف 22 ویں بٹالین کو تنعینات کیا گیا ہے۔ ہر دن کی طرح گذشتہ روز بھی جوان تعمیراتی کام کی سکیورٹی میں لگے تھے۔ برج کے آس پاس جوانوں کو تعینات کیا گیا۔ ساتھ ہی جس جگہ گاڑیوں کے ذریعے مٹی برج تک لائی جا رہی تھی۔ وہاں بھی جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
    ماؤنواز گاڑیوں کو نقصان نہ پنچا پائیں لہٰذا جوان مسلسل علاقے میں تلاشی مہم چلا رہے تھے۔ پاہُرنار میں تعینات جوان گذشتہ روز دوپہر کھانہ کھا کر آرام کے لیے درختوں کا سہارا لینے لگے، شہید جوان ایک آم کے درخت کے نیچے آرام کرنے گیا لیکن یہاں ماؤنوازوں نے پہلے سے ہی آئی ای ڈی پلانٹ کر رکھا تھا۔ جیسے جوان کا پیر آئی ای ڈی پر پڑا ایک زبردست دھماکہ ہوا، جس میں جوان موقع پر ہلاک ہو گیا۔
    پولیس افسر ابھیشیک پلَّو نے بتایا کہ ان کے پاس ماؤنوازوں کے ہلچل کی اِن پُٹ تھی۔ دو دن پہلے ہی پولیس نے ایک انعامی سمیت دو ماؤنوازوں کو گرفتار کیا تھا۔ پریشر آئی ای ڈی کو ہر جگہ ڈیڈیکٹ کر پانا مشکل ہوتا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS