کجریوال نے اپنے والدین کے ساتھ اینٹی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی

0
Image:OneIndia

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے اپنے والدین کے ساتھ جمعرات کے روز ایل این جے پی اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا ۔
کجریوال نے کہا کہ وہ اور ان کے والدین نے لوک نائیک جئے پرکاش(ایل این جے پی) اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا ۔ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ کورونا وائرس سے نجات کے لئے اب ویکسین دستیاب ہے۔ جو لوگ بھی ٹیکہ لگوانے کے مستحق ہیں، وہ آگے آکر ٹیکہ لگوائیں ۔
انہوں نے کہا ’’ایل این جے پی اسپتال میں بہت اچھی سہولیات دستیاب ہیں ۔ ویکسین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ۔ جو بھی لوگ ویکسین لگوانے کے لئے مقررہ دائرہ کار میں آتے ہیں ، وہ ویکسین ضرور لگوائیں ۔ جتنی ضرورت پڑے گی ، ہم اتنے مراکز بڑھائیں گے ‘‘ ۔
واضح ر ہے کہ ملک میں عام لوگوں کے لئے یکم مارچ سے کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری مہم کے تحت دوسرے مرحلے میں کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکہ لگا یا جا رہا ہے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ ویکسین لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ویکسین لگانے کے لئے لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تو وہ آگاہی مہم بھی چلائیں گے۔ کجریوال نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میں نے یہ ویکسین لگالی ہے،تمام وزراء کو بھی ویکسین لگائی جارہی ہے اور باقی تمام لوگوں کو بھی ویکسین لگائی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یکم مارچ سے دوسرے مرحلے میں ملک میں عام لوگوں کے لئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مرحلہ میں 60 سال سے زیادہ اور 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد جو سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں ، انہیں اینٹی کورونا ویکسین ڈوز دی جارہی ہے۔۔ کجریوال سے پہلے ، وزیر اعظم نریندر مودی اور متعدد مرکزی وزراء نے کووڈ- 19 ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS