سری نگر: آنگن واڑی ورکرس نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص کر تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ورکرس مہنگائی کے خلاف اور اپنے مشاہروں کی واگذاری کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔
اس موقع پر ایک احتجاجی ورکر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ماہانہ مشاہرے میں اگر فوری اضافہ نہیں کیا گیا تو ہم ہڑتال کریں گے جس کی ساری ذمہ داری سرکار پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سرپنچوں کے پاس اپنی تنخواہ بلوں کو دستخط کرانے کے لئے جانا پڑتا ہے۔
ان کا الزام تھا کہ وہ ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے ہیں لہذا یہ اتھارٹی متعلقہ افسروں کو ہی دی جانی چاہئے۔
موصوفہ نے کہا کہ اگر وقت پر ہمیں مشاہرہ ادا کیا جاتا تو ہم بھی مشکلات میں نہیں پھنسے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں سے ہم تنخواہوں سے محروم ہیں اور دوسری طرف مہنگائی ہے جس کی وجہ سے ہم گھر کی کوئی بھی ضرورت پوری نہیں کرسکتے ہیں۔
موصوفہ نے کہا کہ جس طرح باقی ریاستوں میں ہلپر کو نو ہزار روپیہ ماہانہ مشاہرہ اور ورکر کو 18 ہزارروپیہ ماہانہ دئے جاتے ہیں اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی ہلپرس اور ورکرس کو تنخواہ ملنی چاہئے۔
آنگن واڑی ورکرس کا سری نگر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS