ہاتھرس واقعہ کے کلیدی ملزم پر ایک لاکھ کا انعام

0

ہاتھرس : اترپردیش میں ہاتھر س کے ساسنی علاقے کے گاؤں نوجل پور میں ایک کسان کا دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کرنے والے ملزم گور و سونگرا پر پولیس نے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان پر بھی 25-25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گذشتہ پیر کے روز کھیت میں آلو کی کھودائی کروارہے ایک کسان کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ تقریباً ڈھائی سال پہلے کسان نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں گورو نے اس کے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ اب گورو اس مقدمے کو واپس لینے اور اس کی چھوٹی بیٹی سے شادی کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ مقتول کی بیٹی نے چار نامزد سمیت چھ افراد کے خلاف پولیس شکایت درج کر ائی ہے جس کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بقیہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
منگل کے روز کسان کے مشتعل خاندان نے قتل کے ملزمین کی گرفتاری ہونے تک لاش کی آخری رسومات کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ حکام نے سمجھا بجھاکر کسی طرح ان کو راضی کیا۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ گورو سینگرا کو سماج وادی پارٹی کا لیڈر بتایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS