نئی، دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کیرالہ میں کمی آئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1477 سے بڑھ کر 80،302 ہوگئے ہیں وہیں کیرالہ میں اس دوران فعال کیسز 590 گھٹ کر 47،569 رہ گئے ہیں ۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ بازیاب ہونے والے افراد کی تعداد کے لحاظ سے بھی مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6332 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، اب تک اس وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس دوران 3512 مریض بازیاب ہوئے ہیں جس کے بعد انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 10.12 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر اور دہلی سمیت 20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ 54 اموات مہاراشٹر میں ریکارڈ کی گئ ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 14،989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،123 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک ایک کروڑ آٹھ لاکھ 12 ہزار 44 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 1768 سے بڑھ کر 1.70 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی دوران 98 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 346 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹرمیں کورونا کے فعال کیسزمیں اضافہ، کیرالہ میں کمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS