کانگریس کے چودھری بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے بے چین تھے

0
Image:Telegraph India

نئی دہلی: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان آنے والی ایک کتاب میں دعوی کیا گیا ہے کہ لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کانگریس چھوڑ کر آخری لوک سبھا سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے تھے۔
سینئر صحافی اور نیشنل یونین آف جرنلسٹس انڈیا کے صدر راس بہاری نے اپنی کتاب ’’رکت رنجت بنگال :لوک سبھا چناؤ -2019‘‘میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اس دلچسپ بیان کو کتاب کے ایک باب میں لکھا ہے ’ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے ادھیر(بے چین) تھے کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری ‘۔ مصنف نے حال ہی میں یہ کتاب وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پیش کی ہے۔
راس بہاری نے لکھا ہے کہ مسٹر ادھیر رنجن چودھری ریاستی کانگریس صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے اور کانگریس میں کچھ بڑے لیڈروں کے ذریعہ ممتا بنرجی کی وکالت کرنے سے ناراض تھے ، انہوں نے 2018 میں پارٹی چھوڑنے کا ذہن بنالیا تھا۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج کیلاش وجئے ورگیہ، ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش ، نیشنل سکریٹری راہل سنہا اور سینئر رہنما مکل رائے بھی رضا مندی دے چکے تھے لیکن بعد میں مسٹر چودھری کچھ وجوہات کی بناء پر رک گئے۔
ستمبر 2018 میں پنچایت انتخابات کے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف زوردار طریقے سے لڑنے والے ادھیر رنجن چودھری کو ہٹاکر سومن مترا کو مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کا صدر اور شنکر مالکر ، نیپال مہتو ، ابو ہاشم خان چودھری اور دیپا داس منشی کو مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کا ایگزیکٹیو صدر بنایاگیا ۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل مسٹر چودھری کو ہٹائے جانے سے انہیں زبردست جھٹکا لگا تھا۔
مسٹر چودھری نے قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کے معاملہ پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کے خلاف محاذ کھولا تھا۔ محترمہ بنرجی کو ایک موقع پرست رہنما اور آدم خور قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ محترمہ ممتا بنرجی جنہوں نے 2005 میں بنگلہ دیشی دراندازیوں کو اس مسئلے کا بیان دیا تھا ، وہ سیاسی فائدے کے لئے این آر سی کی مخالفت کر رہی ہیں۔ مسٹر چودھری اکثر پارٹی ہائی کمان کے حکم کو بھی مسترد کرتے رہے ہیں۔ اسمبلی اور پنچایت انتخابات میں انہوں نے پارٹی کے اعلان کردہ امیدواروں کے خلاف امیدوار کھڑا کیا اور انہیں کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ مسٹر چودھری نے ممتا حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں اور ہائی کورٹ میں بھی مقابلہ کیا۔
کانگریس سے ناراضگی اور بی جے پی قائدین سے ملاقات کے دوران ، مسٹر چودھری نے ، 27 فروری ، 2019 کو بی جے پی رہنما مکل رائے کی حمایت کرتے ہوئے ، ترنمول کانگریس کے چیف اور وزیر اعلی محترمہ بنرجی کو کانگریس کی غدار قرار دیا۔ انہوں نے محترمہ بنرجی پر کانگریس سے بے ایمانی اور پارٹی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس سے قبل ، پارلیمنٹ میں چٹ فنڈ گھوٹالہ کے موضوع پر اپنی بحث کے دوران محترمہ بنرجی نے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے اپنی جانب سے ترنمول قائدین کو چور اور عوامی رقم کا لٹیرا کہنے پر شکایت کی تھی۔ اس دوران محترمہ بنرجی کانگریس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہی تھیں اور مسٹر چودھری بی جے پی قائدین سے مل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ ممتا بنرجی نے کانگریس کے ساتھ غداری کی ہے۔ کانگریس نے ان کو بڑا کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم اور سابق کانگریس صدر راجیو گاندھی نے محترمہ بنرجی کو سیاست میں ترقی دی۔ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ اور وزیر بن گئیں اور اسی کانگریس پارٹی کے ساتھ بے ایمانی اور اسکو قتل کرنے کی کوشش کی۔ بعد میں وہ بی جے پی کا ہاتھ تھام کر وزیر بن گئیں اور جب بی جے پی پسند نہیں آئی تو کانگریس کا دامن تھام لیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS