نئی دہلی : ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے 106 مریضوں کی موت ہو گئی،جن سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر،کیرالہ اور پنجاب میں ہوئیں۔
اس دوران مہاراشٹر میں جہاں اس وبا سے 62 لوگوں کی موت ہو ئی ہے،وہیں کیرالہ میں 15 اورپنجاب میں سات افراد کی موت ہوئی ہے ۔ بقیہ13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی 22 اموات ہوئیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کورونا کے 15،510 نئے کیسز سامنےا ٓئے،جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،288 مریض صحتیا ب ہوئے ہیں،جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کروڑ سات لاکھ 86 ہزار 457 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 4،116 سے بڑھ کر 1.68 لاکھ ہو گئے ہیں۔ اسی دوران اس وبا سے 106 افراد کی موت ہونے سے مرنے والو ں کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 157 ہوگئی ہے۔
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Kerala, Other States & UT
- Maharashtra & Goa
- Punjab & Haryana
مہاراشٹر،کیرالہ اور پنجاب میں کوروناوائرس (کووڈ ۔19) سے سب سے زائد اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS