امریکہ میانمار کے خلاف حالیہ رونما ہوئے تشددکے عائد کرسکتا ہے مزید پابندیاں : جیک سلیوان

0

واشنگٹن:امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ میانمار میں حالیہ رونما ہوئے تشدد کے سلسلے میں اس کے خلاف نئی کارروائی کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
جیک سلیوان نے اتوار کے روز کہا’’ہم بحر ہند خطے اور دنیا بھر کے اتحادیوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی جاری رکھیں گے۔ تا کہ تشدد کے لئے ذمہ دار لوگوں کو پکڑ سکیں اورمیانمار کے لوگوں کے تیئں اپنی حمایت کو مضبوط کرسکیں۔ ہم تشدد کے اس تازہ ترین قہر اورحالیہ بغاوت کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف اضافی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مطابق میانمارمیں اتوار کو پولیس اور مظاہرین کے مابین رونما ہوئے تشدد کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS