ہند۔ بنگلہ دیش سرحد پر فینسنگ کو جلد مکمل کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال

0
Image:Times8 Now

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے مابین قائم اتفاق کی بنیاد پر ہندوستان اور بنگلہ دیش نے سنیچر کو سرحد پر زیر التواء باڑ کو جلد پورا کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلہ اور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب مصطفی الدین نے ملاقات کرکے حفاظتی اور سرحد سے متعلق تعاون کے مکمل انتظام کا جائزہ لیا۔ ان دونوں افسران نے ایک دوسرے کے مفادات کے پیش نظر کسی بھی سرگرمی کے لئے کسی بھی ملک کے علاقے کا استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی تصدیق کی۔ دونوں افسران نے جعلی ہندوستانی نوٹوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے تعاون کی سطح میں توسیع کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
اس دوران بنگلہ دیش نے مختلف حفاظتی ایجنسیوں کے لئے تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبے میں ہندوستان کے ذریعہ فراہم کرائی گئی مدد کی ستائش کی۔ ساتھ ہی دونوں نے کوآرڈی نیٹیڈ بارڈر منیجمنٹ پلان (سی بی ایم پی) کے موثر کام کاج کی تعریف کی اور اس کو مزید تقویت دینے پر اتفاق کیا، تاکہ سرحد پار سے غیر قانونی سرگرمیوں کو قابو کیا جاسکے اور دہشت گردی اور شورش کی لعنت سے نمٹنے کیلئے کارروائی کی جاسکے۔
دونوں افسران دونون ممالک کی قیاست کے مشترکہ نظریہ کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق ہوئے۔ یہ میٹنگ بنگلہ دیش جنگ آزادی کے 50 برس اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے تناظر میں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS