سری نگر: سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پیر کے روز ایک بار پھراتفاق رائے سے تین برس کے لئے پی ڈی پی کی صدر منتخب ہوئیں۔
بتادیں کہ محبوبہ مفتی سال 2016 سے پارٹی کی زمام صدارت تھامے ہوئے ہیں۔ وہ سال 2016 میں اپنے والد اور اس وقت کے پارٹی صدر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد پارٹی صدر مقرر ہوئی تھیں۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کو پیر کے روز اتفاق رائے سے ایک بار پھر تین برسوں کے لئے پارٹی صدر منتخب کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کا نام پارٹی کے سینئر لیڈروں بشمول غلام نبی ہانجورہ اور خورشید عالم نے تجویز کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے الیکٹرول کالج کے ممبران نے کشمیر میں جموں صوبے میں ووٹ ڈال کر پارٹی صدر کو منتخب کیا۔
بتادیں کہ محبوبہ مفتی کی تین سالہ صدارت کا وقت سال گذشتہ کے ماہ اکتوبر میں ہی اختتام ہو رہی تھی۔ لیکن کورونا وبا کے باعث صدر منتخب کرنے کے لئے انتخابات منعقد نہیں کئے جا سکے۔
دریں اثنا پی ڈی پی نے اپنے آفئشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’محترمہ محبوبہ مفتی کو بہ اتفاق رائے تین برسوں کے لئے پارٹی صدر منتخب کیا گیا۔ ان کے نام کو پارٹی کے سینئر لیڈروں جناب غلام نبی ہانجورہ اور جناب خورشید عالم نے تجویز کیا تھا۔ سینئر لیڈر جناب عبدلرحمان ویری الیکشن بورڈ کے چیئرمین تھے‘۔
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایک بار پھر تین برس کے لئے پی ڈی پی کی صدر منتخب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS