سری نگر: سکیورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایک جنگلی علاقے میں جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں کرشنا ڈھابہ کے مالک پر حملے کے ایک سازشی کی گرفتاری کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ضلع اننت ناگ کے جنگلی علاقے میں جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بشمول تین اے کے 56 رائفلیں، چینی ساخت کے دو پستول، دو گرینیڈ، ٹیلی سکوپ برآمد کیا گیا ہے۔
سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے ایک ترجمان نے بتایا: ‘سری نگر ڈھابہ حملے کا ایک مشتبہ ملزم گذشتہ شام فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کو ضلع اننت ناگ میں دو جگہوں پر لے گیا جہاں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا’۔
انہوں نے بتایا: ‘سکیورٹی فورسز نے تین اے کے رائفلیں، ان کی چھ میگزینیں، دو پستول، ان کی تین میگزینیں اور چار گرینیڈ برآمد کئے ہیں۔ مشترکہ تلاشی آپریشن جاری ہے’۔
اننت ناگ میں جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS