طالبان کا امریکہ سے امن ڈیل پرمکمل عمل درآمد کرنے کا مطالبہ

0

دوحہ: طالبان کے رہنما ملاعبدالغنی برادرکا کہنا ہے کہ امریکہ امن ڈیل پر مکمل عمل درآمد کرے اورافغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء یقینی بنائے۔
ملاعبدالغنی برادر نے امریکی عوام کے نام کھلےخط میں کہا ہے کہ طالبان افغانستان کے مسئلہ کے سیاسی حل کی تلاش، امن معاہدے پرعمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
خط کے متن میں ان کا کہنا ہے کہ قطر میں سیاسی دفتر کھلنے کے بعد افغان سیاسی حل کی جانب پہلا قدم اٹھایا ہے۔
ملاعبدالغنی برادر نے کہا کہ افغان عوام اسلامی حکومت اور امن و سلامتی کو بین افغان مذاکرات کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ دوحہ میں ہونے والی امریکہ طالبان ڈیل کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے اورامریکہ اس امن ڈیل پر مکمل عمل درآمد کرے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ہم اسلامی قوانین کےتحت خواتین کےحقوق کا احترام کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS