سعودی عرب: 44 مساجد دوبارہ کھولنے کی ہدایت

کورونا وائرس کی وجہ سے بند مساجد میں جراثیم کش اسپرے اور تطہیر کے بعد نماز کی اجازت

0

ریاض(ایجنسیاں) سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور وقف کی ہدایت پر حکام نے جراثیم کش اسپرے اور تطہیر کے بعد 44 مساجد دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دی ہیں۔ سعودی عرب میں گزشتہ چند روز میں کم سے کم 50 مساجد کو کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے پر حکام نے بند کردیا تھا۔ان مساجد میں نمازی حضرات مقررہ سماجی فاصلے یا دوسری احتیاطی تدابیر کی پابندی نہیں کررہے تھے۔ سعودی عرب میں اب مساجد کے علاوہ خریداری مراکز، مالوں، مارکیٹوں اور پارکوں کو بھی کوروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بند کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں سعودی عرب کے وزیربرائے اسلامی امور نے کہا تھا کہ ان مساجد کو عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے لیکن اگر عوام نے احتیاطی تدابیر کی عدم پاسداری جاری رکھی اور اس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا تو مساجد اور شاپنگ مالوں کو بند کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS