أئی پی ایل 2021 رجسٹریشن کا عمل ختم، نیلامی 18 فروری کو

0

نئی دہلی: آئی پی ایل2021- سیزن کے لئے 18 فروری کو کھلاڑیوں کی نیلامی چنئی میں کی جائے گی۔ آئی پی ایل کی 8ٹیموں نے اس بار 139 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جبکہ 57 کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم سے ریلیز کر دیا ہے۔ حیدرآباد نے زیادہ سے زیادہ 22 کھلاڑیوں اوررائل چیلنجرز بنگلور نے 12 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔
کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ جمعرات کو ختم ہوگئی۔ اس فہرست میں مجموعی طور پر 207 بین الاقوامی کھلاڑی بھی شامل ہیں ، جن میں 21 ایسے کرکٹر بھی شامل ہیں جو ہندوستان کے لئے کھیل چکے ہیں۔ ایسوسی ایٹ ممالک کے27 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ 863 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنے ملک کی سینئر ٹیم میں نہیں کھیلا ہے ان میں 743 ہندوستانی اور 68 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔اسی طرح50 ہندوستانی اور 2 غیر ملکی ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ملک کی سینئر ٹیم میں نہیں کھیلا ہے لیکن وہ آئی پی ایل میں کم سے کم ایک میچ چکے ہیں۔
زیادہ سے زیاہ کھلاڑیوں کی نیلامی
تمام فرنچائزی کو اپنا زیادہ سے زیادہ کوٹہ منتخب کرنا ہوگا اور اس کے لئے کل 61 کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔ اگر ہر فرنچائزی اپنے اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ 25 کھلاڑی رکھتا ہے تو 61 کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی جن میں سے 22 تک غیر ملکی کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔
نیلامی کے لئے کل 814 ہندوستانی کھلاڑیوں اور 283 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ 283 غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے زیادہ سے زیادہ 56 ویسٹ انڈیز کے ہیں، اس کے بعد آسٹریلیا کے 42 ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے 38 ، سری لنکا نے 31 ،نیوزی لینڈ کے 29 اور انگلینڈ کے 21 کھلاڑی ہیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کے 9 ، نیپال کے 8 ، اسکاٹ لینڈ کے 7 ،بنگلہ دیش کے 5 اور آئرلینڈ ، امریکہ ، زمبابوے اور نیدرلینڈ کے 1-1کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔
بجٹ کی بات کریں تو نیلامی کے لئے کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کے پاس سب سے زیادہ 53.20 کروڑ روپے ہیں۔ اس کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے پاس 35.90کروڑ اور راجستھان رائلز کے پاس 34.85 کروڑ ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائڈرز اور سن رائزرس حیدرآباد کے پاس نیلامی کے لئے ایک برابر10.75 کروڑ روپئے ہیں۔ چنئی سپر کنگس کے پاس 22.90 کروڑ اور دہلی کیپٹسکے پاس 12.90 کروڑ روپے ہیں۔ موجودہچمپئن ممبئی انڈین کے پاس 15.35 کروڑ روپے ہیں۔ کل 196.6کروڑ داؤ پر لگ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS