پنٹاگن چین سے متعلق سفارش کے لیے نئی ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان

0

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے پنٹاگن کو اگلے چار ماہ کے اندر فوجی حکمت عملی کے بارے میں سفارشات پیش کرنے کے لئے ایک نئی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
جو بائیڈن نے بدھ کے روز پنٹاگن کے دورے کے دوران محکمہ دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “جلد ہی ٹاسک فورس اپنا کام شروع کرے گی، محکمہ کے شہری اور فوجی ماہرین آئندہ چند مہینوں میں سکریٹری آسٹن کو اہم ترجیحات اور فیصلے کے نکات کو نشان زد کرکے سفارشات پیش کریں گے تا کہ ہم چین سے متعلق مسائل میں ٹھوس راستے پر آگے بڑھ سکیں”۔
پنٹاگن نے کہا کہ چین سے متعلق ٹاسک فورس بیجنگ کے اعلی ترجیحی امور کا جائزہ لے گی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، انٹلیجنس اور امریکی اتحاد اور شراکت شامل ہے، اور اگلے چار ماہ میں سفارشات جاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں کوئی حتمی رپورٹ نہیں ہے،لیکن محکمہ دفاع اپنے نتائج کو کانگریس اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ شیئر کرے گا۔
بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کو بحر الکاہل کے خطے اور پوری دنیا میں امن برقرار رکھنے اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے چین کی طرف سے درپیش چیلنجوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS