نئی دہلی:ملک میں جاری کسان تحریک پر اب دنیا بھر میں بحث ہورہی ہے۔امریکہ کی جانب سے بھی اس معاملے میں ردعمل سامنے آیاہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی تنازع یا مظاہرے پر دونوں گروپوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے اور بات چیت کے ذریعہ مسئلے کا حل نکلنا چاہیے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ پرامن طریقے سے جاری مظاہرہ جمہوریت کا حصہ ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے بھی اسی بات کو کہا ہے، اگر فریقین کے درمیان اختلاف ہیں تو اسے بات چیت کے ذریعہ حل کیا جانا چاہیے۔ ترجمان نے کہاکہ زرعی شعبے کو بہتر کرنے کے کسی بھی فیصلے کا امریکہ استقبال کرتاہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو اس جانب لانے کا بھی استقبال ہے۔ واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار ہندوستان میں جاری تحریک پر کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ دہلی کے آس پاس انٹرنیٹ خدمات کے بند ہونے پر امریکہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ کسی بھی جانکاری کو عام لوگوں تک پہنچانا، جس کا انٹرنیٹ بھی ایک حصہ ہے، وہ ایک اچھے جمہوری نظام کا حصہ ہے۔وہیں ہندوستانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کسانوں کا مسئلہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔
ایسے میں کسی باہری شخص یا ادارے کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔
جمہوری نظام کیلئے انٹرنیٹ خدمات کی بحالی ضروری:امریکہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS