نیپڈا: میانمار اسٹیٹ کاؤنسلر آنگ سانگ سوکی کے ایک صلاحکار نے کہا ہے کہ ملک میں فوج کی جانب سے تختہ پلٹنے کے بعد راجدھانی نپیڈا میں انٹرنیٹ اور فون خدمات بند کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محترمہ سوکی اور منٹ کے ساتھ ساتھ نیشنل لیگ فار ڈیمورکریٹک پارٹی کے دیگر ارکان کا آج صبح فوج نے تختہ پلٹ کر حراست میں لیا اور اس کے بعد ملک مین ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔
اسٹیٹ کاؤنسلر کے مشیر اورآسٹریلیائی اکیڈمک سین ٹرنیل نے فائننشیل ٹائمس کی ان رپورٹوں کی تصدیق کی ہے جن میں انٹرنیٹ اور موبائل فون خدمات بند کئے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق فوج نے ینگون میں ستی ہال کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS