امریکی پابندیاں ختم ہونے تک جوہری اقدامات واپس نہیں لیں گے: جواد ظریف

    0

    تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں اٹھائے جانے سے قبل جوہری اقدامات واپس نہیں لیں گے، امریکہ کا مطالبہ قابل عمل نہیں ہے، ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی، امریکہ نے ایرانی عوام پرخوراک، دوائیں بلاک کیں۔
    جوادظریف نے کہا کہ امریکی اقدامات کے باوجود ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرتا رہا، ایران نے مستقبل سے متعلق احتیاطی طور پر اقدامات کیے ہیں۔دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق ایران جنوری میں یورینیم افزودگی کی شرح 20فیصد تک بڑھانے کا اعلان کرچکا ہے،عالمی جوہری معاہدے کے تحت ایران پر یورینیم افزودگی کی شرح کی حد 3.67مقرر ہے۔امریکہ نے جوہری معاہدے میں واپسی کو ایران کے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری سے مشروط کیا تھا۔امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرے تو جوہری ڈیل میں واپس آسکتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS