کیپٹل ہل تشدد معاملہ میں تین افراد کے خلاف فرد جرم عائد

    0

    واشنگٹن : امریکہ میں 6 جنوری کو کیپٹل ہل عمارت کا محاصرہ کرنے کے معاملے میں ایک وفاقی عدالت نے’اوتھ کیپرز‘نامی تنظیم سے وابستہ تین افراد کے خلاف الزامات عائد کردیئے ہیں۔
    امریکی وزارت انصاف نے بدھ کے روز ایک پریس ریلیز میں یہ  اطلاع دی۔۔
    بیان کے مطابق کولمبیا میں ایک وفاقی عدالت نے کیپٹل ہل عمارت پر حملہ کرکے کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے سمیت  دیگر پرتشدد  سرگرمیوں کی سازش کرنے کے معاملہ میں’اوتھ کیپرز‘کے تین ممبران  پر الزام عائد کیا ہے۔ 
    خیال رہے’اوتھ کیپرز‘نیم فوجی دستوں کی دائیں بازو کی تنظیم ہے جس میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے محکموں سے رٹائرڈ افراد شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS